Urdu Shayari on Life beautifully captures the emotions, struggles, and truths that come with the journey of living. These poetic lines reflect the ups and downs, happiness and sorrow, and the lessons that life teaches us along the way. Urdu poets use deep, meaningful words to express the beauty and pain that shape our existence.
Famous poets like Mirza Ghalib, Allama Iqbal, and Jaun Elia have written timeless Shayari on Life in Urdu, filled with wisdom and reflection. Their verses encourage patience, hope, and understanding of life’s unpredictable nature. Through simple yet powerful expressions, this poetry connects deeply with readers who seek meaning and inspiration in everyday experiences.
Urdu Shayari on Life is widely shared on social media, blogs, and motivational pages because it speaks directly to the heart. Whether you are going through challenges or enjoying peaceful moments, life shayari in Urdu helps you see the beauty in every phase of life. It reminds us that life, no matter how difficult, is a beautiful journey worth cherishing. Heart-Touching Urdu Shayari on Life | Beautiful Urdu Shayari on Life | Deep & Emotional Urdu Shayari on Life | Sad and Motivational Urdu Shayari on Life
Urdu Shayari on Life

زندگی اتنی بھی آسان نہیں ہوتی
مشکلوں میں مسکرانے کی عادت ڈال لیجئے

اگر تم سے کوئی پوچھے بتاؤ زندگی کیا ہے
ہتھیلی پر ذرا سی خاک رکھنا اور اڑا دینا

زندگی ہے اپنے قبضے میں، نہ اپنے بس میں موت
انسان مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے

جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے

مُحبت رہی چار دِن زندگی میں
رہا چار دِن کا اثر زندگی بھر

کیا بیچ کر ہم خریدیں فرصت اے زندگی
سب کچھ توہ گروی پڑا ہے ذمہ داری کے بازار میں

قدم قدم پے نیا امتحان رکھتی ہے
زندگی تو بھی میرا کتنا دھیان رکھتی ہے

تھک گیا ہوں تیری نوکری سے اے زندگی
مناسب ہوگا میرا حساب کر دے

زندگی میری تھی لیکن اَب تو
تیرے کہنے میں رہا کرتی ہے

زندگی کی حقیقت کو بس اِتنا ہی جانا ہے
درد میں اکیلے ہیں، خوشیوں میں زمانہ ہے

زندگی زندہ دلی کا ہے نام
مردہ دل خاک جیا کرتے ہے

آج تک ہے دل کو اُس کے لوٹ آنے کی اُمید
آج تک ٹھہری ہوئی ہے زندگی اپنی جگہ

جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیں
خٌدا ملاۓ اِنھیں زندگی کے ماروں سے

غیروں سے پوچھتی ہے طریقہ نجات کا
اپنوں کی سازشوں سے پریشان زندگی

کیا چاہتی ہے ہم سے ہماری یہ زندگی
کیا قرض ہے جو ہم سے ادا ہو نہیں رہا

اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ
جیسے کوئی نبھا رہا ہو رقیب سے

زندگی کب کی ہو چکی خاموش
دل تو بس عادتاً دھڑکتا ہے

تُم مُحبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی

حیات اِک مرگِ مٌسلسل کا نام ہے شاید
وگرنہ کِس میں یہ ہمت تیرے بغیر جئے

زندگی دیکھ تیرے دیدہِٕ تمسخر کی قسم
ہم تٌجھے چھوڑنے والے ہیں تماشا نہ بنا

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمین
پاؤں پھیلاؤں توہ دیوار میں سر لگتا ہے

خوابوں پر اختیار نہ یادوں پے زور ہے
کب زندگی گزری ہے اپنے حساب سے

آواز دے کے چھُپ گئی ہر بار زندگی
ہم اِتنے سادہ دِل تھے کہ ہر بار آگئے

مت پوچھ کہ کس طرح چل رہی ہے زندگی
اس دور سے گُزر رہے ہیں جو گُزرتا ہی نہیں

اے زندگی کاش تو ہی روٹھ جاتی مجھ سے
یہ روٹھے ہوئے لوگ مجھ سے منائے نہیں جاتے

لے دے کے اپنے پاس فقط اِک نظر تو ہے
کیوں دیکھیں زندگی کو کِسی کی نظر سے ہم

کبھی آنکھوں پے کبھی سر پے بیٹھائے رکھنا
زندگی ناگوار سہی دل سے لگائے رکھنا

خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہم
گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم

زندگی چھین لے بخشی ہوئی دولت اپنی
تو نے خوابوں کے سوا مجھ کو دیا بھی کیا ہے
