New Year Poetry in Urdu

December 28, 2025
Written By Sajid Ali

New Year poetry in Urdu beautifully reflects the emotions that come with the beginning of a new year. It captures hope, fresh dreams, and the silent prayers people carry in their hearts. Urdu poets often describe the New Year as a new chapter of life, where past sorrows are left behind and optimism takes their place. Through soft and meaningful words, this poetry inspires readers to welcome change with patience and faith.

At the same time, New Year Urdu poetry also carries a tone of reflection. Poets remember the moments, mistakes, and lessons of the past year, turning memories into wisdom. This poetry expresses gratitude for what was gained and strength for what was lost. The depth of Urdu language adds emotional richness, making New Year poetry relatable to people of all ages.

Overall, New Year poetry in Urdu is a blend of hope, reflection, and emotional healing. It motivates readers to start the year with positive intentions, renewed courage, and belief in better days ahead. This poetic expression makes the New Year feel meaningful, soulful, and full of promise for the future. Happy New Year Poetry in Urdu | Happy New Year Poetry in Urdu For Love | New Year Poetry in Urdu For Friends | New Year Poetry in Urdu 2 Lines

New Year Poetry in Urdu

New Year Poetry in Urdu

نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو
پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو

آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے

اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو
پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو

نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے

کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے
کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے

یکم جنوری ہے نیا سال ہے
دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی

ایک برس اور بیت گیا
کب تک خاک اڑانی ہے

پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیں
نئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے

یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے

نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں
چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں

یہ سال بھی اداسیاں دے کر چلا گیا
تم سے ملے بغیر دسمبر چلا گیا

ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے

پھر آ گیا ہے ایک نیا سال دوستو
اس بار بھی کسی سے دسمبر نہیں رکا

سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہے
اب آسمان تلک راستہ بنانا ہے

دلہن بنی ہوئی ہیں راہیں
جشن مناؤ سال نو کے

اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گے
رنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے

اے جاتے برس تجھ کو سونپا خدا کو
مبارک مبارک نیا سال سب کو

یہ ایک لمحہ جسے ہم نیا سمجھتے ہیں
خدا کرے کہ نئے موسموں کے ساتھ آئے

ہم لکیریں کرید کر دیکھیں
رنگ لائے گا کیا یہ سال نیا

مرا ہاتھ دیکھ برہمنا مرا یار مجھ کو ملے گا کب
ترے منہ سے نکلے خدا کرے اس سال میں اسی ماہ میں

نیا سال آئے، پرانے چراغوں کی لو باقی رہے،
ہوا نئی چلے، مگر وفا کی خوشبو باقی رہے۔

نئے سال کا آغاز، نئے ارادوں اور
نئی امیدوں کے ساتھ کریں۔

جو کچھ پچھلے سال میں نہیں ہو سکا،
وہ اس سال ممکن ہو سکتا ہے۔

زندگی کو نئے سال کے ساتھ بدلیں،
ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھیں۔

اپنے اندر کی طاقت کو پہچانیں،
اور نئے سال میں نئی کامیابیاں حاصل کریں۔

جو کچھ آپ کے دل میں ہے،
اس کو حقیقت بنانے کا یہ سال ہے۔

Leave a Comment